logo-img
رازداری اور پالیسی
3 سال قبل

حضرت ام کلثوم (علیہا السلام) کی کنیت

حضرت ام کلثوم (علیہا السلام) کی کنیت اور القاب کیا ہیں؟


شیخ مفید نے امیرالمؤمنین حضرت علی(علیہ السلام) کی اولاد کو گنواتے ہوئے آپ کا نام زینب صغری(سلام اللہ علیہا) ذکر کرتے ہوئے آپ کی کنیت کو "ام کلثوم" ذکر کیا ہے۔[1] اس کنیت کو پیغمبراکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ) نے آپ کو اپنی خالہ ام کلثوم بنت رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ) کے ساتھ زیادہ شباہت کی وجہ سے دیا ہے۔ [2] فریقین کے اکثر منابع میں انہیں "ام کلثوم کبری" سے تعبیر کیا گیا ہے۔ سید محسن امین اس بارے میں کہتے ہیں: امیر المؤمنین(علیہ السلام) کی تین یا چار بیٹیوں کی کنیت "ام کلثوم" تھیں: ام کلثوم کبری بنت فاطمہ (سلام اللہ علیہا)۔ ام کلثوم وُسطی زوجہ حضرت مسلم بن عقیل۔ ام کلثوم صغری۔ زینب صغری جن کی کنیت ام کلثوم ہے۔ سید محسن امین تصریح کرتے ہیں کہ: اگر آخری دو اسم ایک ہی شخصیت ہوں تو تین ورنہ چار اشخاص کا نام ام کلثوم ہیں۔[3] ان سب باتوں کے باوجود بعض مآخذ میں ام کلثوم بنت علی(علیہ السلام) و فاطمہ(سلام اللہ علیہا) کو "رقیہ کبری‌" اور "ام کلثوم صغری" کو "نفیسہ‌" کے نام سے یاد کیا ہے۔[4] 1. مفید، الارشاد، ج۱، ص۳۵۴. 2. قمی، الکنی و الالقاب، ج۱، ص۲۲۸. 3. امین، اعیان الشیعہ، ج۳، ص۴۸۴. 4. علوی، المجدی، ص۱۷و ۱۸؛ زبیدی، تاج العروس، ج۱۵، ۸۱۳.

2