logo-img
رازداری اور پالیسی
3 سال قبل

حضرت ام کلثوم (علیہا السلام)

حضرت ام کلثوم (علیہا السلام) کون تھی؟


اُمّ کُلثوم بنت حضرت علی (علیہ السلام) امام حسن، امام حسین اور حضرت زینب کبری (سلام اللہ علیہا) کے بعد امام علی اور حضرت فاطمہ زہرا(سلام اللہ علیہا) کی چوتھی اولاد تھی۔ تاریخی منابع میں عمر بن خطاب دوسرے خلیفہ کے ساتھ آپ کی شادی کے بارے میں داستانیں دیکھنے کو ملتی ہے۔ بعض مؤرخین آپ کو واقعہ کربلا میں حاضر خواتین میں شمار کرتے ہیں اور آپ سے منسوب خطبات اور گفتگو بعض منابع میں نقل ہوئی ہیں۔ آپ کے بارے میں نقل ہونے والے بعض واقعات جیسے (واقعہ کربلا میں آپ کی حاضری) کے بارے میں یہ احتمال دیا جا سکتا ہے کہ یہ واقعات کسی اور شخصیت کے بارے میں ہیں اور صرف تشابہ اسمی کی وجہ سے ان واقعات کی نسبت آپ کی طرف دی گئی ہے۔

2