logo-img
رازداری اور پالیسی
کمال حیدر ( 18 Year ) - پاکستان
5 ماہ قبل

مولا علی کی جنگیں

مولا علی نے کتنی جنگیں لڑی ہیں؟


وہ غزوات جن میں رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنفسِ نفیس تشریف لے گئے، ان کی تعداد ستائیس (27) ہے جن میں سے نو (9) میں باقاعدہ جنگ پیش آئی۔ اور یہی وہ غزوات ہیں جو تاریخِ اسلام میں خاص طور پر مشہور ہیں۔ اور ان تمام غزوات میں جن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنفسِ خود شریک ہوئے امیرالمؤمنین علی علیہ السلام بھی آپ کے ساتھ تھے۔ انہوں نے کسی ایک غزوہ میں بھی رسالتِ مآب سے جدا ہوکر شرکت نہ کی، سوائے غزوۂ تبوک کے۔ اور وہ بھی اللہ اور اس کے رسول کے ایک خاص ارادے کی وجہ سے تھا۔ البتہ بعد از رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے تین بڑی جنگیں لڑیں جن کے نام جنگِ جمل، جنگِ صفین اور جنگِ نہروان۔

1