logo-img
رازداری اور پالیسی
آزاد ( 31 Year ) - پاکستان
6 ماہ قبل

قبر میں مولا علی کی موجودگی

کیا مولا علی ع قبر میں یا مرتے وقت تشریف لے آئیں گے یا ان کی زیارت ہوگی؟؟؟


اس طرح صراحت کے ساتھ ہمیں کوئی ایسی روایت نہیں ملی جس میں یہ ذکر ہو کہ امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام مومن کی قبر میں تشریف لائیں گے البتہ حالت احتضار (جب انسان کی روح نکلنے لگتی ہے) اس حوالے سے بہت زیادہ روایات موجود ہیں جو امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی آمد پر دلالت کرتی ہیں ان میں سے ایک مشہور حدیث جس میں امام علیہ السلام نے حارث ھمٰدانی کو بشارت دی جس کا مضمون کچھ یوں تھا: کوئی بھی مرتا ہے تو وہ اپنے امام کو دیکھتا ہے۔ اگر وہ مؤمن ہو تو اُسے خوشی حاصل ہوتی ہے، اور اگر وہ منافق ہو اور امام سے بغض رکھتا ہو تو اُسے اذیت ہوتی ہے۔ البتہ قبر میں چلے جانے کے بعد درج ذیل روایت ذکر ہوئی ہے جس میں مومن آل محمد علیہم السلام کی زیارت کرے گا اور ان کے ساتھ کھائے پیئے گا۔ روایت کا کچھ حصہ درج ذیل ہے۔ فَإِذَا وُضِعَ فِي قَبْرِهِ فُتِحَ لَهُ بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ يَدْخُلُ عَلَيْهِ مِنْ رَوْحِهَا وَ رَيْحَانِهَا ثُمَّ يُفْسَحُ لَهُ عَنْ أَمَامِهِ مَسِيرَةَ شَهْرٍ وَ عَنْ يَمِينِهِ وَ عَنْ يَسَارِهِ ثُمَّ يُقَالُ لَهُ نَمْ نَوْمَةَ الْعَرُوسِ عَلَی‌ فِرَاشِهَا أَبْشِرْ بِرَوْحٍ وَ رَيْحَانٍ وَ جَنَّةِ نَعِيمٍ وَ رَبٍّ غَيْرِ غَضْبَانَ ثُمَّ يَزُورُ آلَ مُحَمَّدٍ فِي جِنَانِ رَضْوَی‌ فَيَأْكُلُ مَعَهُمْ مِنْ طَعَامِهِمْ وَ يَشْرَبُ مِنْ شَرَابِهِمْ وَ يَتَحَدَّثُ مَعَهُمْ فِي مَجَالِسِهِمْ حَتَّی‌ يَقُومَ قَائِمُنَا أَهْلَ الْبَيْتِ فَإِذَا قَامَ قَائِمُنَا بَعَثَهُمُ اللَّهُ فَأَقْبَلُوا مَعَهُ يُلَبُّونَ زُمَراً زُمَراً فَعِنْدَ ذَلِكَ يَرْتَابُ الْمُبْطِلُونَ وَ يَضْمَحِلُّ الْمُحِلُّونَ وَ قَلِيلٌ مَا يَكُونُونَ هَلَكَتِ الْمَحَاضِيرُ وَ نَجَا الْمُقَرَّبُونَ مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی‌ اللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ لِعَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلامُ أَنْتَ أَخِي وَ مِيعَادُ مَا بَيْنِي وَ بَيْنَكَ وَادِي السَّلام۔ (الکافي ج ۳، ص ۱۳۱) جب مومن کو اس کی قبر میں رکھ دیا جاتا ہے تو اس کےلیے جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ کھولا جاتا ہے، جس سے جنت کی ہوائیں اور خوشبوئیں اس پر داخل ہوتی ہیں۔ پھر اس کے سامنے ایک مہینے کی مسافت جتنی جگہ کشادہ کر دی جاتی ہے اور اسی طرح اس کے دائیں اور بائیں جانب بھی۔ پھر اسے کہا جاتا ہے: سو جاؤ ایسے جیسے دلہن اپنے بستر پر سوتی ہے تجھے خوشخبری ہو! راحت و خوشبو اور نعمتوں بھری جنت کی اور ایسے رب کی خوشنودی کی جو تجھ سے ناراض نہیں۔ پھر وہ جنت رضویٰ میں آل محمدؐ کی زیارت کرے گا، ان کے ساتھ ان کے کھانے میں شریک ہوگا، ان کے مشروب میں سے پیئے گا اور ان کی مجلسوں میں ان سے گفتگو کرے گا یہاں تک کہ ہمارے قائم (علیہ السلام) قیام کریں۔ جب ہمارے قائم (اہل بیت میں سے) قیام کریں گے تو اللہ تعالیٰ انہیں (ان مومنین کو) دوبارہ زندہ کر دے گا اور وہ سب اس کے ساتھ گروہ در گروہ لبیک کہتے ہوئے آئیں گے۔ اس وقت باطل پرست لوگ شک میں پڑ جائیں گے، گمراہ ہونے والے فنا ہو جائیں گے، اور ان کی تعداد بہت کم رہ جائے گی۔ جو لوگ دنیا میں ہمیشہ جلد بازی کرتے تھے، وہ ہلاک ہو جائیں گے اور قرب حاصل کرنے والے نجات پائیں گے۔ اسی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ نے امام علی علیہ السلام سے فرمایا: تم میرے بھائی ہو اور میرے اور تمہارے درمیان ملاقات کا وعدہ وادی السلام میں ہے۔

3