وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ناخن تراشنا جائز ہے، چاہے وہ کسی بھی وقت ہو، اس میں کوئی حرج نہیں، خواہ ان کا تراشنا کسی مجبوری کے باعث ہو یا حالت اختیاری میں تراشے جائیں۔
البتہ روایات میں ناخن کی تراشنے کے افضل اوقات بتائے گئے ہیں۔ ہم ایک روایت نقل کرتے ہیں:
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے:
جو اپنے ناخنوں کو ہفتے کے روز تراشے گا اسکی انگلیوں میں سے خارش کی بیماری (جلد کا زخم) دور ہوجائے گی ۔
جس نے اتوار کے دن ناخن تراشے تو اس سے برکت دور ہو جائے گی۔
جو اپنے ناخنوں کو سوموار کے دن تراشے گا تو وہ حافظ، کاتب اور قاری ہوگا۔
جو شخص منگل کے دن اپنے ناخن تراشتا ہے اس کی موت کا اندیشہ ہوتا ہے۔
جو اپنے ناخن بدھ کے روز تراشے گا وہ بداخلاق ہوگا۔
جو اپنے ناخن جمعرات کو تراشے گا تو اس سے بیماری دور ہوجائے گی اور شفا یابی سے ہمکنار ہو گا۔
جو اپنے ناخنوں کو جمعہ کے روز تراشے گا اسکی عمر اور مال میں اضافہ ہوگا۔
( كتاب جامع الاخبار -محمد بن علی ابن بابويه القمی: 141)
نوٹ۔ بال بھی اسی طرح کسی وقت کاٹ سکتے ہیں۔