logo-img
رازداری اور پالیسی
2 ماہ قبل

اسقاطِ حمل

حمل کے پہلے مہینوں میں ڈاکٹر نے خاتون کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ اگر حمل باقی رہا تو ماں کی جان کو خطرہ ہے اور حمل کے باقی رہنے کی صورت میں بچہ معذور پیدا ہوگا لہذا ڈاکٹرنے حمل کو اسقاط کرنے کا حکم دیا کیا یہ کام جائز ہے؟ اور آیا روح داخل ہونے سے پہلے اسقاط حمل جائز ہے؟


حسب رأي آیت اللہ سید علی خامنئی

بچے کا ناقص الخلقہ ہونا حتی روح کے داخل ہونے سے پہلے بھی اسکے اسقاط کا شرعی جواز فراہم نہیں کرتا ہاں ماں کی جان کا خطرہ اگرقابل اطمینان اسپیشلسٹ ڈاکٹر کے کہنے کے مطابق ہوتوروح داخل ہونے سے پہلے اسقاط حمل میں کوئی حرج نہیں ہے۔