وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.
یومیہ واجب نمازیں 17 رکعت ہیں جوکہ درج ذیل ہیں؛
نماز صبح (دو رکعت)
نماز ظہر (چار رکعت)
نماز عصر (چار رکعت)
نماز مغرب (تین رکعت)
نماز عشاء (چار رکعت)
یومیہ نمازوں کی نافلہ نمازیں درج ذیل ہیں:
1۔ ظہر کے نوافل ، آٹھ رکعات ( دو، دو رکعات پر مشتمل چار نمازیں) نماز ظہر سے پہلے.
2۔ عصر کے نوافل ، آٹھ رکعات ( دو، دو رکعات پر مشتمل چار نمازیں) نماز عصر سے پہلے.
3۔ مغرب کے نوافل، چار رکعات (دو رکعات پر مشتمل دو نمازیں) نماز مغرب کے بعد.
4۔ عشاء کے نوافل، دو رکعات (بیٹھ کر) نماز عشاء کے بعد.
5۔ صبح کے نوافل، دو رکعات نماز صبح سے پہلے.
6۔ نافلہ شب، گیارہ رکعات، آدھی رات سے اذان صبح تک (بہتر ہے کہ رات کے آخری تہائی حصے میں پڑھی جائے اور نماز صبح سے جس قدر نزدیک ہو، زیادہ فضیلت رکھتی ہے۔