غسل جنابت کا طریقہ
غسل میں چند چیزیں مندرجہ ذیل ترتیب کے ساتھ واجب ہوتی ہیں:
1. نیت: یعنی غسل میں "قُربَةً إِلَى اللهِ(قربت الہی) " کی نیت کرنا۔ اور زبان سے نیت کا ادا کرنا ضروری نہیں ہے۔
2. اگر کسی عضو پر نجاست لگی ہو تو اس کو دھونے سے پہلے نجاست کو دور کرنا۔
3. سر (بالوں سمیت) اور گردن کو دھونا۔
4. بدن کے دائیں حصے کو (آگے اور پیچھے کی طرف سے) دھونا۔
5. احتیاطِ واجب کی بنا پر دائیں حصہ کے بعد بدن کے بائیں حصے کو ویسے ہی دھونا جیسے دائیں حصے کو دھویا گیا۔