logo-img
رازداری اور پالیسی
Zahid Hussain ( 29 سنة ) - پاکستان
3 ہفتے قبل

خمس کا معیار اور احکام

ہم 3 افراد کے درمیان آن لائن اکیڈمی ہے اور ہر مہینے اپنا سیلری اور ملازمین کا سیلری دینے کے بعد کچھ نہ کچھ بچت جاتی ہے وہ منافع ہم آپس میں تقسیم کیے بنا بینک میں مشترک طور پر رکھتے ہیں اور 2 یا 3 سال میں ایک بار تقسیم کرتے ہیں۔ اس پر خمس کا معیار کیا ہوگا آیا جب منافع تقسیم ہوگا تب خمس دینا ہوگا یا اس منافع مشترک پر خمس دینا ہوگا۔ اور اگر منافع مشترک پر خمس دیں تو جب منافع آپس میں تقسیم کریں گے تب بھی خمس دینا ہوگا یا نہیں ؟


حسب رأي آیت اللہ سيد علی سيستانی

جی ہاں، جو رقم بینک میں مشترکہ طور پر موجود ہے، اس پر ہر شریک پر اس کی اپنی مالیت کے تناسب سے خمس دینا واجب ہے جب اس کی خمس کی سالانہ تاریخ آ جائے۔ اسی طرح اگر اس رقم سے کوئی شرعی نفع حاصل ہوا ہو تو اس پر بھی خمس واجب ہے۔ اور اگر ایک بار خمس دے دیا جائے تو دوبارہ اس پر خمس واجب نہیں ہوتا۔البتہ نئی حاصل شدہ رقم پر خمس دینا واجب ہوگا۔ اور اگر فرض کیا جائے کہ اس رقم کی فی الحال کوئی ضرورت نہیں ہے، تو ایسی صورت میں خمس کی سالانہ تاریخ کا انتظار کیے بغیر فوراً خمس ادا کرنا واجب ہے۔