اگر آپ (الف،لام،میم) کے متعلق پوچھنا چاہتے ہیں تو انہیں ’’مقطعات قرآنیہ‘‘ کہتے ہیں جن پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے۔ درست رائے یہ ہے کہ یہ صرف افتتاحیہ حروف ہی نہیں بلکہ ان میں وہ اسرار و رموز پنہاں ہیں جو خدا اور اس کے حبیب(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے درمیان مخصوص ہیں اور خداوند عالم نے کسی مصلحت کے پیش نظر انہیں صرف اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک محدود رکھا ہے۔
حضرت امام صادق علیہ السلام سے مروی ہے: الم رَمْزٌ و اشارۃ بینہ و بین حبیبہ محمد (ص) اراد ان لا یطلع علیہ سواھما۔ {سعد السعود ص ۲۱۷} الف لام میم اللہ اور اس کے حبیب (ص) کے درمیان ایک ایسا رمز اور اشارہ ہے کہ جس پراللہ اور رسول (ص) کے علاوہ کوئی آگاہ نہیں ہے۔