یمانی، خراسانی اور سفیانی کی تاریخی حیثیت اور کردار
"میرا سوال ہے کہ امام زمانہ کے ظہور سے پہلے یمانی، خراسانی اور سفیانی خروج کریں گے۔ یہ سب کون ہیں؟ کیا یہ قبیلوں کے نام ہیں یا افراد ہیں؟ تاریخ سے وضاحت کریں۔"
بعض روایات میں ذکر ہے کہ یمانی یمن سے خروج کرے گا، اور وہ علی (علیہ السلام) کا حامی ہوگا، جبکہ خراسانی خراسان سے خروج کرے گا۔ جہاں تک یمانی اور خراسانی کا تعلق ہے تو ان کی وجہ شہرت ان کے اپنے اس علاقے کی وجہ ہےجہاں سے یہ نکلیں گے اور روایات میں بھی انہیں یمانی اور خراسانی سے تعبیر کیا گیا ہے۔ نیز یہ بھی بیان ہوا ہے کہ یمانی یمن کے بادشاہوں میں سے ہوگا، اس کا نام حسن یا حسین ہوگا، اور وہ زید بن علی (علیہ السلام) کی اولاد میں سے ہوگا۔ وہ حق کی طرف دعوت دے گا اور اس کا جھنڈا ہدایت کا جھنڈا ہوگا، کیونکہ وہ صاحبِ امر (علیہ السلام) کی طرف دعوت دے گا۔ لہٰذا یہ اور دیگر روایات ضرور پوری ہوں گی، اور اگر پوری ہو جائیں تو ان سے اس بات کا قوی امکان پیدا ہوتا ہے کہ مراد یہی شخصیت ہے جس کا روایات میں ذکر آیا ہے.
جہاں تک سفیانی کا تعلق ہے تو روایات میں اس کا نام عثمان بن عنبسہ آیا ہے جو معاویہ ابن ابی سفیان کی نسل سے ہو گا۔ اسی نسبت کی وجہ سے اسے سفیانی کہا جاتا ہے۔