logo-img
رازداری اور پالیسی
علی رضا ( 23 سنة ) - پاکستان
ایک ماہ قبل

شیخ عبدالقادر جیلانی کا مقام اور تقدس اہل بیت کے نزدیک

اسلام عليكم! اہل سنت خاص کر بریلوی حضرات کے نزدیک شیخ عبدالقادر شاہ جیلانی کا جو مقام ہے اس کی وجہ ان کی وہ کرامات ہیں جو منسوب ہیں کیا مکتب اہل بیت ع کے نزدیک بھی انکا وہی مرتبہ ہے یہ شخصیت کون تھی اور ان کے حوالے سے اتنا تقدس کیوں پایا جاتا مزید یہ کہ ان کا مزار بھی بغداد عراق میں ہے رہنمائی فرمائیں جزا ک الله


وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ اہل بیت علیہم السلام کی بیان کردہ تعلیمات کی مخالفت کرنے والا چاہے لوگوں کی نظر میں جتنا بڑا مرتبہ بھی حاصل کرلے تب بھی ہمارے نزدیک اس کی کوئی قدر و قیمت نہیں۔ مذکورہ شخص سے محبت کرنے والوں کے درمیان ان کی کرامات کافی زیادہ شہرت رکھتی ہیں جبکہ حقیقت میں وہ سوائے خرافات کے اور کچھ نہیں۔ ان جیسے لوگوں کی افکار سے اپنے آپ کو بچائیں۔ درحقیقت دین اسلام اور محمد و آل محمد علیھم السلام سے دوری یعنی جہالت انسان کو ان جیسے لوگوں کو مقدس تصور کرنے کا موجب بنتی ہے۔ مشہور یہی ہے کہ ان کی قبر بغداد میں ہے۔