( 33 سنة ) - انڈیا
1 ہفتے قبل

اخبار اور کنیت کی وضاحت

السلام علیکم القاب اور کنیت کسے کہتے ہیں اس کی وضاحت کریں۔


وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ لقب کی تعریف لقب ایک ایسا لفظ (اس کے نام کے علاوہ)ہوتاہے جو کسی کے خاص وصف، فضیلت یا معروف صفت کی وجہ سے اسے دیا جاتا ہے مثلاًنبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کا لقب صادق و امین ہے، امیرالمؤمنین (امام علی علیہ السلام کا لقب) صادق (امام جعفر صادق علیہ السلام کا لقب) زین العابدین (امام سجاد علیہ السلام کا لقب) 2۔ کنیت کی تعریف کنیت ایک ایسا مرکب لفظ ہوتا ہے جو عموماً "اب" (باپ) یا "ام" (ماں) سے شروع ہوتا ہے اور اس کے بعد بیٹے یا بیٹی کے نام یا کسی اور قابلِ فخر نسبت کا ذکر ہوتا ہے۔ مثلاً ابوالحسن (امام علی علیہ السلام کی کنیت)، ام ابیہا (حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی کنیت، یعنی اپنے باپ کی ماں جو ان کی شفقت اور مقام کو ظاہر کرتی ہے)