logo-img
رازداری اور پالیسی
Ali Nasir ( 54 Year ) - پاکستان
ایک سال قبل

آیت الکرسی

السلام علیکم ورحمتہ اللہ آیت الکرسی صرف ایک آیت ھے یا تین آیات ہیں؟ حالانکہ آیات الکرسی نہیں کہا جاتا۔ فقہی مسائل میں کہاں کہاں آیت الکرسی کی ضرورت پڑتی ہے اور وہاں کہاں تک پڑھنے کا حکم ہے؟ جو شخص نماز پنجگانہ کے بعد آیت الکرسی پڑھے اس کو کیا فائدہ حاصل ھوتا ھے اور اسکو کتنے دن پڑھنے کا حکم ھے؟ یعنی کیا پوری زندگی نمازوں کے بعد پڑھنی ھے؟ والسلام


1۔مرجع عالی قدر سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ)کے نزدیک آیة الکرسی احتیاط لازم کی بناپر (هم فيها خالدون) تک پڑھنی چاہیے۔ 2۔ نماز وحشت قبر میں آیت الکرسی پڑھی جاتی ہے۔ 3۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: يَا عَلِيُّ، عَلَيْكَ بِتِلاوَةِ آيَةِ الْكُرْسِيِّ فِي دُبُرِ [ال] صَلاَةِ الْمَكْتُوبَةِ، فَإِنَّهُ لا يُحَافِظُ عَلَيْهَا إِلا نَبِيٌّ أَوْ صِدِّيقٌ أَوْ شَهِيدٌ. (قرب الإسناد ج ۱، ص ۱۱۸) اے علی! تم پر لازم ہے کہ فرض نماز کے بعد آیت الکرسی کی تلاوت کیا کرو، کیونکہ اس کی پابندی صرف نبی، صدیق یا شہید ہی کرتا ہے۔ روایات سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ جو شخص تمام فریضہ نمازوں کے بعد آیت کرسی کی تلاوت کرتا ہے اسے یہ ثواب ملے گا۔ (واللہ العالم) اگرچہ روایات میں آیة الکرسی کے بہت زیادہ فضائل وارد ہوئے ہیں لیکن ہم یہاں اختصار کو مدنظر رکھتے ہوئے ان میں سے بعض کا تذکرہ کرتے ہیں۔ 1۔ امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام فرماتے ہیں کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ: مَنْ قَرَأَ آيَةَ الْكُرْسِيِّ مِائَةَ مَرَّةٍ كَانَ كَمَنْ عَبَدَ اللَّهَ طُولَ حَيَاتِهِ۔ (عيون أخبار الرضا عليه السلام ج ۲، ص ۶۵) جس نے آیت الکرسی سو مرتبہ پڑھی، وہ ایسا ہے جیسے اُس نے اپنی پوری زندگی اللہ کی عبادت کی ہو۔ 2۔ امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا: مَنْ قَرَأَ عَلَى أَثَرِ وُضُوءٍ آيَةَ الْكُرْسِيِّ مَرَّةً أَعْطَاهُ اللَّهُ ثَوَابَ أَرْبَعِينَ عَاماً وَ رَفَعَ لَهُ أَرْبَعِينَ دَرَجَةً وَ زَوَّجَهُ اللَّهُ تَعَالَى أَرْبَعِينَ حَوْرَاءَ۔ (جامع الأخبار ج ۱، ص ۴۵) جس نے وضو کے فوراً بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھی، اللہ تعالیٰ اسے چالیس سال کی عبادت کا ثواب عطا فرمائے گا، اس کے چالیس درجے بلند فرمائے گااور اللہ تعالیٰ چالیس حوروں سے اس کا نکاح کرے گا۔ 3۔ امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا: مَنْ قَرَأَ آيَةَ الْكُرْسِيِّ وَ هُوَ سَاجِدٌ لَمْ يَدْخُلِ النَّارَ أَبَداً۔ (جامع الأخبار ج ۱، ص ۴۶) جو شخص سجدے کی حالت میں آیت الکرسی پڑھے وہ کبھی بھی دوزخ میں داخل نہیں ہوگا۔ 4۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عَلَيْكَ بِقِرَاءَةِ آيَةِ الْكُرْسِيِّ فَإِنَّ فِي كُلِّ حَرْفٍ مِنْهَا أَلْفَ بَرَكَةٍ وَ أَلْفَ رَحْمَةٍ۔ (اے علی) اور تم پر لازم ہے کہ آیت الکرسی کی تلاوت کرو، کیونکہ اس کے ہر حرف میں ایک ہزار برکتیں اور ایک ہزار رحمتیں ہیں۔

5