logo-img
رازداری اور پالیسی
وقار حیدری ( 30 Year ) - انڈیا
ایک سال قبل

معصومین کی فضیلت پر علماء کے اقوال

۱۳ معصومین تمام انبیاء سے افضل ہیں , کیا پچھلے ۱۴۰۰ سالوں سے اس عقیدہ پر ہمارے تمام علماء کا اجماع رہا ہے؟ لوگ کہتے ہیں پرانے شیعہ علماء کا عقیدہ تھا کہ وہ فقط اولو العزم پیغمبروں سے افضل نہیں ہیں، اور بعض نے کہا کہ فقط علی و فاطمہ و حسنین ہی تمام انبیاء سے افضل ہیں، جبکہ بعد کے شیعہ علماء نے کہا کہ نہیں وہ تمام انبیاء سے افضل ہیں؟ احادیث تو موجود ہیں ہی، لیکن علماء کے بارے میں جاننا ہے مجھے، بعض لوگوں کا الزام ہے کہ شیخ صدوق نے عقائد تشیع کو گھڑا ہے۔ تسلی بخش جواب کی اُمید ہے۔ السلام۔


یہ مسئلہ ان مسائل میں سے ہے جن میں شدید اختلاف پایا جاتا ہے اور ہر گروہ کے پاس اپنی دلیلیں موجود ہیں۔ فائدے کےلیے ہم محقق شیخ آصف محسنی (قدس سرہ) کا قول کتاب صراط الحق جلد 3 سے نقل کرتے ہیں، جہاں وہ "آئمہ معصومین علیھم السلام کی انبیاء پر فضیلت" کے بارے میں فرماتے ہیں: شیعہ امامیہ کے ہاں اس مسئلے میں کئی اقوال پائے جاتے ہیں۔ 1۔ تمام انبیاء و رسل پر آئمہ کی برتری: شیخ مفید (رح) کے مطابق، بعض امامیہ اس بات پر قطع (یقین) رکھتے ہیں۔ محدث جزائری کے بقول یہ نظریہ اکثر متأخرین کا ہے۔ اولین علماء میں شیخ صدوق (رح) نے اپنے عقائد میں کہتے ہوئے نظر آتے ہیں: یہ اعتقاد رکھنا واجب ہے کہ اللہ عزوجل نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کے آئمہ معصومین علیھم السلام سے بہتر کوئی مخلوق نہیں بنائی اور یہ اللہ کے نزدیک سب سے محبوب اور مکرم ترین ہستیاں ہیں۔ محدث مجلسی (رح) بھی اس نظریے کے قائل ہیں اور فرماتے ہیں: جو شخص ان روایات کو تدبر اور یقین کے ساتھ دیکھے، وہ اس میں شک نہیں کرے گا کہ ہمارے نبی (ص) اور ہمارے آئمہ (ع) تمام مخلوقات سے افضل ہیں۔ اس کے انکار کے سوا کوئی راہ نہیں بچتی سوائے اس کے کہ وہ احادیث سے جاہل ہو۔ 2۔ آئمہ معصومین علیھم السلام کی فضیلت بعض انبیاء پر، مگر اولوالعزم انبیاء پر نہیں۔ شیخ مفید (رح) کے مطابق امامیہ میں سے بعض کا نظریہ یہ ہے کہ تمام انبیاء پر آئمہ معصومین علیھم السلام کو فضیلت حاصل ہے سوائے اولوالعزم انبیاء کے۔ جبکہ کچھ علماء انہیں اولوالعزم انبیاء کے برابر مانتے ہیں۔ 3۔ تمام انبیاء کو آئمہ پر فضیلت حاصل ہے۔ شیخ مفید (رح) نے یہ نظریہ بعض امامیہ علماء سے نقل کیا ہے جو اس پر قطع (یقین) رکھتے تھے۔ 4۔ صرف امیرالمؤمنین علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) کی فضیلت انبیاء پر یا اولوالعزم انبیاء کے سوا تمام انبیاء پر۔ بعض تفاسیر میں یہ نظریہ پایا جاتا ہے۔ 5۔ آئمہ معصومین علیھم السلام اور انبیاء کی فضیلت میں تفصیل۔ بعض علماء نے کہا کہ بعض آئمہ معصومین علیھم السلام بعض انبیاء سے افضل ہو سکتے ہیں کیونکہ وہ علم، صبر، جہاد اور نفع رسانی میں زیادہ عظیم ہیں۔ البتہ نبوت ایک خاص فضیلت ہے مگر اس میں اختلاف ہے کہ خلافتِ الٰہیہ کسی نبی سے بڑھ کر ہو سکتی ہے یا نہیں۔ 6۔ توقف (کسی حتمی نظریے کو اختیار نہ کرنا) شیخ مفید (رح) نے توقف کا نظریہ اختیار کیا اور فرمایا کہ قرآن، احادیثِ رسول اور آئمہ معصومین علیھم السلام کی احادیث میں ایسے دلائل موجود ہیں جو پہلے نظریے (آئمہ کی تمام انبیاء پر فضیلت) کی تائید کرتے ہیں لیکن میں اس پر غور کر رہا ہوں۔ نتیجہ (خلاصہ کلام) روایات کی روشنی میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد امیرالمؤمنین علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) کو تمام مخلوقات پر فضیلت حاصل ہونا ایک مسلم شدہ امر ہے۔ خاص طور پر شیعہ اور اہل سنت کی متواتر روایات کے مطابق انبیاء پر ان کی فضیلت یقینی ہے۔ جہاں تک باقی آئمہ کی بات ہے، تو ان کی بھی انبیاء پر فضیلت کے متعدد روایتی دلائل موجود ہیں۔ بلکہ بعض روایات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا (س) کو بھی آئمہ پر فضیلت حاصل ہے۔ 7۔ امام مہدی (عج) کی فضیلت آئمہ معصومین علیھم السلام میں امام مہدی (عج) کی فضیلت کے حوالے سے بھی روایات موجود ہیں خصوصاً اصحابِ کساء کے بعد ان کا درجہ باقی آئمہ سے بلند بتایا گیا ہے کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کی آخری حجت ہیں دنیا میں عدل و انصاف قائم کرنے والے ہیں اور ان کے ذریعے اللہ کا وعدہ پورا ہوگا۔

1