زیارت ناحیہ کیا امام زمانہ (علیہ السلام) کی کہی ہو ئی یا لکھی ہوئی زیارت ہے یا دعا ہے کیونکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ امام (علیہ السلام) کی دعا نہیں ہے؟ تو اس بارے رہنمائی فرمائیں۔
بسمہ سبحانہ: اس زیارت کی سند کی نسبت امام زمانہ (عج) کی طرف معروف ہے لیکن شرعی طور پر اس کی سند کو شرعاً ثابت کرنا کسی بھی انسان کے لیے بہت مشکل ہے البتہ اس زیارت کو قربت کی نیت سے پڑھنا ثواب ہے اور اسی طرح یہ ہمارے علماء کا نظریہ تھا اور ہے۔ والسلام