logo-img
رازداری اور پالیسی
سید میثم عباس ( 30 Year ) - پاکستان
ایک سال قبل

امام حسین ع کی طرف سے عائشہ کو طلاق کا واقعہ

امام حسین علیہ السلام کا عائشہ کو رسول کریم کی نیابت میں طلاق جاری کرنے کا واقعہ جو کہ غالبا امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شہادت کے بعد دفناتے وقت پیش آیا، اس پر روشنی ڈالیں بمع حوالہ۔ وسلام


وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ اس واقعہ کے متعلق ذکر ہونے والی روایات میں سے ایک یہ روایت ہے: روي ان الحسين (عليه السّلام) عند ما فعلت عائشة وجّه إليها بطلاقها، و كان رسول اللّه (صلّى اللّه عليه و آله) جعل طلاق أزواجه بعده الى أمير المؤمنين (عليه السّلام) و جعله أمير المؤمنين بعده الى الحسن و جعله الحسن الى الحسين (عليهما السّلام). (اثبات الوصية : المسعودی، علی بن الحسين    جلد : 1  صفحه : 163) روایت میں ہے کہ جب عائشہ زوجہ رسول اللہ نے امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کا جنازہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ دفن نہ ہونے دیا تو امام حسین علیہ السلام نے ان کی طرف طلاق بھیج دی۔  رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی ازواج کی طلاق کا اختیار اپنے بعد امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو سونپا تھا اور امیر المؤمنینؑ نے اپنے بعد امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کو اختیار دیا اور اس کے بعد امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام نے طلاق کا اختیار امام حسین علیہ السلام کو دیا۔

9