logo-img
رازداری اور پالیسی
Ali Sahab ( 34 Year ) - پاکستان
ایک سال قبل

منافقین کی سازشیں اور ان کے نام

12 منافقین کے نام کیا ہے جنہوں نے نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو قتل کرنے کی کوشش کی وہ واقعہ تھوڑا تفصیل سے بتائیں؟


کتاب الخصال (صفحہ 449) میں ذکر ہے: احمد بن محمد بن هیثم عجلی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: ہمیں احمد بن یحییٰ بن زکریا قطان نے بیان کیا، انہوں نے بکر بن عبداللہ بن حبیب سے، انہوں نے تمیم بن بہلول سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے عبداللہ بن فضل ہاشمی سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے زیاد بن منذر سے، اور زیاد بن منذر نے بیان کیا: مجھے مشائخ کی ایک جماعت نے حذیفہ بن یمان سے نقل کرکے بتایا کہ انہوں نے کہا: جن لوگوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کی اونٹنی کو تبوک سے واپسی پر ہنکایا (گرانے کی کوشش کی)، وہ چودہ افراد تھے۔ 1. ابو الشرور 2. ابو الدواہی 3. ابو المعازف 4. اس کا والد 5. طلحہ 6. سعد بن ابی وقاص 7. ابو عبیدہ 8. ابو الاعور 9. مغیرہ 10. سالم مولیٰ ابو حذیفہ 11. خالد بن ولید 12. عمرو بن عاص 13. ابو موسیٰ اشعری 14. عبدالرحمٰن بن عوف یہی وہ لوگ ہیں جن کے متعلق اللہ عزوجل نے فرمایا: وَ ھمُّوۡا بِمَا لَمۡ یَنَالُوۡا۔ (التوبة 74) اور انہوں نے وہ کچھ کرنے کی ٹھان لی تھی جو وہ نہ کر پائے۔ مخالفین کی کتابوں میں اس واقعے کا ذکر مختلف انداز میں ہوا ہے۔ کچھ لوگوں نے ان کے نام واضح نہیں کیے بعض نے کچھ دوسرے نام ذکر کیے، اور بعض اسے ایک ہی شخص کا واقعہ قرار دیتے ہیں، حالانکہ آیت ایک گروہ کے متعلق ہے۔

3