logo-img
رازداری اور پالیسی
akhter abbas ( 34 Year ) - پاکستان
ایک سال قبل

مولا علی کی شادیاں

مولا علی علیہ السلام کی کل کتنی شادیاں تھیں اور ان کی کتنی اولاد تھیں؟


امام علی (علیہ السلام) نے حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کی وفات کے بعد کئی خواتین سے نکاح فرمایا، جن کے نام درج ذیل ہیں: 1- فاطمہ ام البنین 2- اسماء بنت عمیس 3- امامہ بنت ابی العاص 4- ام سعید بنت عروہ بن مسعود ثقفی 5- خولہ بنت جعفر بن قیس 6- صہباء بنت ربیعہ 7- لیلی بنت مسعود 8- محیلة بنت امرؤ القیس آپ (علیہ السلام) کے پاس سترہ (17) مملوکہ لونڈیاں بھی تھیں، جیساکہ امام باقر (علیہ السلام) سے مروی ہے۔ ایک اور روایت میں امام صادق (علیہ السلام) سے ان کی تعداد انیس (19) بیان کی گئی ہے۔ شیخ مفید امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی اولاد کےسلسلہ میں کہتے ہے:امیر المومنین کی اولاد کی تعداد 27 تھیں:جن کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں :امام حسن علیہ السلام ،امام حسین علیہ السلام ،زینب الکبریٰ علیھا السلام ،زینب الصغریٰ علیھا السلام جن کی کنیت ام کلثوم تھیں ان سب کی والدہ سیدۃ نساءالعالمین جناب فاطمہ علیھا السلام تھیں ۔ محمد جن کی کنیت ابو القاسم تھیں اور ان کی والدہ خولہ بنت جعفر بن قیس تھیں۔ عمر اور رقیہ یہ دونوں جڑواں تھے،اور ان دونوں کی والدہ ام حبیب بنت ربیعہ تھیں۔ عباس ،جعفر ،عثمان،عبداللہ ،یہ سب اپنے بھائی امام حسین علیہ السلام پر شہید ہو گئے اور ان کی والدہ جناب ام البنین بنت حزام بن خالد بن دارم تھیں ۔ محمد الاصغر جن کی کنیت ابو بکرتھی،عبیداللہ یہ دونوں بھی اپنے بھائی امام حسین علیہ السلام پر قربان ہو گئے اور ان کی والدہ لیلیٰ بنت مسعود الدارمیہ تھیں۔ یحییٰ اور ان کی والدہ اسماء بنت عمیس تھیں ۔ ام الحسن ،رملۃ،ان کی والدہ ام سعید بنت عروہ بن مسعود الثقفی تھیں۔ نفیسہ،زینب الصغریٰ ،رقیہ الصغریٰ ،ام ہانی ،ام الکرام،جمانہ جن کی کنیت ام جعفر تھیں ،امامہ ،ام سلمہ ،میمونہ،خدیجہ،فاطمہ یہ سب مختلف ماؤں سے تھیں۔

13