صلاة بر الوالدين
یہ نماز دو طریقوں سے پڑھیں جاسکتی ہے ایک اس کا خاص طریقہ ہے اور دوسرا عمومی طریقہ ہے۔
والدین کے لیے برّ و احسان کی نفل نماز (دو رکعت)
پہلا طریقہ: پہلی رکعت: سورۃ الفاتحہ پڑھیں اور اس کے بعد 10 مرتبہ یہ دعا پڑھیں: (ربنا اغفر لي ولوالدي وللمؤمنين يوم يقوم الحساب)
(اے میرے رب! مجھے، میرے والدین اور تمام مومنین کو معاف فرما، اس دن جب حساب قائم ہوگا)
دوسری رکعت: سورۃ الفاتحہ پڑھیں اور اس کے بعد 10 مرتبہ یہ دعا پڑھیں:
(رب اغفر لي ولوالدي ولمن دخل بيتي مؤمناً وللمؤمنين والمؤمنات)
(اے میرے رب! مجھے، میرے والدین، میرے گھر میں ایمان کے ساتھ داخل ہونے والوں اور تمام مومن مردوں اور مومن عورتوں کو معاف فرما)
نماز کے بعد سلام کے بعد 10 مرتبہ یہ دعا پڑھیں: (رب ارحمهما كما ربياني صغيراً واجزهما بالإحسان إحساناً وبالسيئات غفراناً، إنك أنت الغفور الرحيم)
(اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما، جیسا کہ انہوں نے بچپن میں میری پرورش کی، اور ان کی نیکیوں کا بہترین بدلہ عطا فرما، اور ان کی برائیوں کو معاف فرما۔ بے شک تو ہی بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے)
اس کے بعد یہ کہیں: (ربی إني صليت وركعت وسجدت لك وحدك، لا شريك لك؛ لأن الصلاة والركوع والسجود لا تكون إلا لك، فتقبلها مني، وابعث بثوابها لقبر والديّ (واذكر اسم والديك))
(اے میرے رب! میں نے یہ نماز، رکوع اور سجدہ صرف تیرے لیے کیا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں؛ کیونکہ نماز، رکوع اور سجدہ صرف تیرے لیے ہی ہوتا ہے۔ پس اسے مجھ سے قبول فرما اور اس کا ثواب میرے والدین (اپنے والدین کے نام لیں) کی قبروں کو پہنچا دے)
دوسرا طریقہ: اسی طرح عام نمازوں کی طرح دو رکعت نماز پڑھ کے اس کا ثواب والدین کو یا مومنین کو ہدیہ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
وقت: یہ دونوں نمازیں کسی بھی وقت ادا کی جا سکتی ہے، اور انہیں رجائے مطلوبیت کی نیت سے پڑھا جائے۔