logo-img
رازداری اور پالیسی
( 26 Year ) - پاکستان
ایک سال قبل

نبی اکرم ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو زہر دینا

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کو کس نے زہر دیا تھا ؟


تمام مسلمان (سنی اور شیعہ) اس بات پر متفق ہیں کہ زہر کے اثر سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات واقع ہوئی، لیکن اہل سنت یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات اس زہر آلود گوشت کھانے کی وجہ سے ہوئی جو ایک یہودی عورت نے آپ کو دیا تھا۔ ان روایات کے مطابق نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا: میں ہمیشہ اس کھانے کا درد محسوس کرتا ہوں جو میں نے خیبر میں کھایا تھا، اور اب میں محسوس کر رہا ہوں کہ میری رگیں اس زہر کی وجہ سے ٹوٹ رہی ہیں (صحيح بخاری ج ص 137)۔ لیکن خیبر کا واقعہ ہجرت کے آٹھویں سال پیش آیا، اور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شہادت ہجرت کے گیارہویں سال کے اوائل میں ہوئی، لہٰذا یہ بات قبول کرنا بہت مشکل ہے کہ زہر کا اثر دو سال بعد ظاہر ہو۔ شیعہ اور اہل سنت کی روایات میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتایا گیا کہ یہ کھانا زہر آلود ہے تو آپ (ص) نے اسے تناول نہیں کیا تھا البتہ آپ (ص) کے کچھ ساتھیوں نے جب کھایا تو فوراً ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ اس لیے قوی امکان ہے جیساکہ ہماری بعض روایات سے ظاہر ہوتا ہے، کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات یہودی عورت کے زہر آلود کھانے کی وجہ سے نہیں ہوئی بلکہ واقعہ غدیر کے بعد آپ کو زہر دی گئی جس کے اثر سے آپ (ص) کی وفات واقع ہوئی۔

1