logo-img
رازداری اور پالیسی
( 23 Year ) - انڈیا
ایک سال قبل

یمانی کون ہے

یمانی کے بارے میں تفصیل سے بتائیں وہ کون ہیں کس کے بیٹے ہیں امام مھدی علیہ السلام کے ظہور سے کتنا عرصہ پہلے انکا ظہور ہو گا کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ انکا ظہور ہو چکا ہے اور وہ اپنا لشکر تیار کر رہے ہیں اور انکا نام احمد الاحسن الیمانی ہے کیا ایسا ہے۔


یمانی کا خروج امام زمان علیہ السلام کے ظہور کی حتمی علامات میں سے ہے بعض روایات میں ذکر ہوا ہے کہ انکا نام حسن یا حسین ہے اور لقب منصور ہے اور یمانی یمن سے خروج کرے گا اور اس کے بعد مومنین کی نصرت اور مدد کے لیے عراق آئے گا ۔یمانی کا خروج سفیانی اور خراسانی کے خروج کے ساتھ ہو گا۔ امام صادق سے مروی ہے (خروج الثلاثة: الخراسانی والسفيانی واليمانی فی سنة واحدة فی شهر واحد فی يوم واحد۔۔۔۔۔) ترجمہ خراسانى، سفيانی اور يمانی سب ایک ہی سال ایک ہی مہینے بلکہ ایک ہی دن خروج کریں گے ۔۔۔۔ روایات سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ یمانی اور سفیانی کا خروج امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور سے کچھ عرصہ پہلے ہی گا جیساکہ روایت میں ہے کہ سفیانی کی حکومت فقط نو ماہ رہے گی۔ جب کہ آپ نے سوال میں جس شخص کا ذکر کیا ہے اس پر یہ علامات منطبق نہیں ہوتیں اور وہ ایک جھوٹا اور مکار شخص ہے اور مومنین کے لیے ضروری کے اس طرح کے موارد میں احتیاط سے کام لیں اور علما کی طرف رجوع کریں۔

4