logo-img
رازداری اور پالیسی
( 50 Year ) - پاکستان
2 سال قبل

اسماعیلی مذہب میں نکاح

کیا اسماعیلی لڑکی سے شادی کرنا جایز ہے


Based on opinion آیت اللہ سيد علی سيستانی

اسمعیلی مذہب کے کیا عقائد ہیں ؟ ہم اس سے ناواقف ہیں ۔ لیکن ہم تین نقاط میں ضابطہ بیان کرتے ہیں : ۱۔اگر یہ گروہ ضروریات دین میں سے کسی ایک کا منکر ہے (باوجود یہ کہ وہ اس طرف ملتفت بھی ہیں )تو  یہ کافر ہے، لہذا مسلمان عورت کے لیےہر قسم کے کافر(کتابی یا غیر کتابی،مرتد ملی یا فطری) کے ساتھ دائمی یا عقدِ متعہ ہر دو قسم کے نکاح حرام  ہیں۔ اور اسی طرح مسلمان مرد کے ليے  غیر کتابی اور مرتد ملی و فطری  کافر عورت کے ساتھ نکاح  حرام ہے۔ ۲۔اگر یہ گروہ کسی ضروریات دین کے منکر نہ ہو بلکہ مسلمان ہوں تو اگر وہ آئمہ طاھرین (علیھم السلام) سے بغض رکھتے ہوں یا انہیں سب وشتم کرتے ہوں تو کسی مومن یا مومنہ کا ان نام نہاد مسلمانوں کے ساتھ بھی نكاحِ دائمی یا نکاحِ متعہ  جائز نہیں جن کے كافر ہونے کا حکم ثابت ہے (جیسےنواصب وغیرہ) ۔ ۳۔اگر یہ گروہ مسلمان بھی ہوں اور ناصبی بھی نہ ہوں تو شیعہ اثنا عشری مومن یا مومنہ کو ان سے شادی کی صورت میں اپنے مذہب کے کسی عقیدے سے منحرف ہونے یا شیعہ مذہب کے مطابق اپنی شرعی ذمہ داریوں کو ادا کرنے سے روک دیئے جانے کا خوف ہو تو نکاح  حرام ہے۔

1