ایک شخص چار افراد کی طرف سے قربانی کو خریدنے اور ذبح کرنے میں وکیل تھا اور اُس نے دو افراد کی طرف سے قربانی کی اور جب باقی دو کی طرف سے قربانی کرنی چاہی تو وہ بالکل ہی بھول گیا کہ کن دو افراد کی طرف سے قربانی کر چکا ہے تو وہ کیا کرے گا؟
آخری دو جانوروں کو ذبح کرتے وقت یوں کرنا کافی ہے کہ اپنے ذہن میں ان دو حاجیوں (کہ جن کی طرف سے قربانی نہیں ہوئی) میں سے ہر ایک کی طرف ایسا اشارہ کرے جو ایک کو دوسرےشخص سے در حقیقیت جدا کرسکے جیسا کہ پہلے اُس کی طرف سے قربانی کرے جو عمر میں دوسرے سے بڑا ہو یا اُن دو میں سے جس نے پہلے قربانی کے پیسے دیے ہوں وغیرہ۔