logo-img
رازداری اور پالیسی
2 سال قبل

(Gelatin) جیلاٹین کے احکام

(Gelatin) جیلاٹین کیا چیز ہے اور اس کے استعمال کا کیا حکم ہے؟


Based on opinion آیت اللہ سيد علی سيستانی

جیلاٹین ایسا غذائی مادہ جو نباتات یا حیوانات کے گوشت یا ہڈیوں سے لیا جاتا ہے اور جیلی یا کیپسول کے غلاف میں استعمال ہوتا ہے۔ اگر جیلاٹین نباتات سے لیا گیا ہے تو اُس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اگر ایسے حیوان کے گوشت یا ہڈیوں سے لیا گیا ہے جن کے شرعی طور پر ذبح ہونے کا علم ہو تو بھی جائز ہے اور جس شخص کو معلوم نہیں کہ اس جیلی یا کیپسول میں جیلاٹین استعمال ہوا ہے یا نہیں تو وہ مذکورہ چیزیں استعمال کر سکتا ہے۔ اسی طرح اگر جانتا ہے کہ مذکورہ اشیا میں جیلاٹین استعمال ہوا ہے لیکن معلوم نہیں کہ جیلاٹین نباتاتی ہے یا حیوانی تو بھی جائز ہے، لیکن اگر معلوم ہو کہ یہ حیوان کے اجزا سے لیا گیا ہے لیکن یہ علم نہ ہو کہ حیوان کو شرعی طریقے سے ذبح کیا گیا تھا یا نہیں تو اگر شرعی طور پر ذبح کرنے کی علامات ہوں جیسے اسلامی ممالک یامسلمانوں کے بازار میں بک رہا ہو تو بھی حیوان کے اجزا سے لیے گئے جیلاٹین کا استعمال جائز ہے ۔لیکن اگر جیلی یا کیپسول وغیرہ کو غیر اسلامی ممالک سے منگوایا جائے اور جس حیوان سے لیا گیا ہے اُس کے شرعی طور پر ذبح ہونے کا یقین نہ ہوتو ان اشیا کو استعمال کرنا اشکال سے خالی نہیں ہے۔

1