ماں کی نمازوں کی قضا بڑے بیٹے پر واجب نہیں ہے اگرچہ احتیاط مستحب ہے کہ بڑا بیٹا ماں کی قضا نمازوں کو بھی اسی طریقے کے مطابق بجا لائے جو والد کی قضا نمازوں کے متعلق بیان کیا گیا ہے یا ان کے لیے کسی کو اجیر بنائے۔
اور اگر بڑا بیٹا ماں کی نمازیں پڑھنا چاہتا ہو تو حمد اور سورہ کو آہستہ یا بلند آواز میں پڑھنے میں وہ اپنے وظیفے کے مطابق عمل کرے گاپس وہ ماں کی صبح ، مغرب اورعشا کی قضا نمازوں میں پہلی دو رکعتوں میں حمد اور سورہ بلند آواز سے پڑھے گا۔