logo-img
رازداری اور پالیسی
سلام یا حسین ع ( 22 Year ) - پاکستان
2 سال قبل

مكان دفن الإمام الحسين في كربلاء

سلام کربلاء میں امام حسین علیہ السلام کی جہاں شہادت ہوئی وہ جگہ الگ ھے اور دفن کی جگہ جہاں ضریح اقدس ھے وہ الگ ھے ۔۔ میرا سوال یہ ہے کہ جہاں امام حسین علیہ السلام شہید ہوئے وہاں سے دفن کی جگہ کیسے کس نے وہاں دفنایا جواب حوالہ جات کے ساتھ دیجیے گا


وعليكم السلام ورحمهة الله و بركاته برادرِ عزیز! سید عبدالرزاق مقرم رح نے اپنی کتاب مقتل مقرم میں ذکر فرمایا ہے کہ: امام زین العابدین علیہ الصلوۃ والسلام نے خود اپنے دست مبارک سے امام حسین علیہ السلام کو اس جگہ دفن کیا۔ وہیں امام رضا علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک حدیث کا بھی ذکر کیا ہے جس میں امام علیہ السلام سے ابی حمزہ البطائنی نے سوال کیا تھا کہ مولا آپ کے فرزند تو مدینہ میں ہیں وہ کیسے آپ کی تجہیز و تکفین کا کام انجام دیں گے؟ تو امام رضا علیہ السّلام نے جواب دیا کہ یہ بتلاؤ امام حسین علیہ السلام کو کس نے دفنایا تھا؟ راوی نے جواب دیا امام سجاد علیہ السلام نے۔ اس پر امام علی رضا علیہ السّلام نے کہا کہ امام زین العابدین علیہ السلام تو پابند سلاسل تھے اس کے باوجود کربلا آئے اور امام حسین علیہ السلام کی تدفین کی جبکہ میرا بیٹا محمد تقی جواد تو قید میں بھی نہیں ہے۔ اس روایت سے پتہ چلتا ہے کہ خود چوتھے امام نے امام حسین علیہ السلام کو دفنایا۔ مگر واضح رہے کہ کچھ قدیم مؤرخین نے بنو اسد کے دفنانے کا بھی ذکر کیا ہے اس اعتبار سے دونوں اقوال کو ملا کر یہ نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کا جسد اطہر خود امام معصوم نے دفن کیا اور باقی شہداء کو بنی اسد اور امام سجاد علیہ السلام نے مل کے دفن کیا۔ اس طرح دونوں باتوں کو جمع کرنے کے حوالے سے متاخر کتابوں میں کافی ذکر ملتا ہے جیسے الکبریت الاحمر، معالی السبطین، الدمعۃ الساکبۃ وغیرہ۔

3