اہل کتاب سے مراد ایسے تمام افراد ہیں کہ جو کسی الٰہی دین پر اعتقاد رکھتے ہوں اور اپنے آپ کو اللہ تعالی کے انبیاء میں سے کسی نبی(علیہ السلام) کے پیروکار سمجھتے ہوں اور ان کے پاس انبیاء پر نازل ہونے والی آسمانی کتابوں میں سے کوئی کتاب ہو، جیسے یہودی، عیسائی، زرتشتی اور اسی طرح صابئی ۔ جوہماری تحقیق کی رو سے۔ اہل کتاب ہیں۔ پس ان سب کا حکم اہل کتاب کا حکم ہے اور اسلامی قوانین و اخلاق کی رعایت کرتے ہوئے ان سب کے ساتھ معاشرت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔