شیعہ اثنا عشری اگر کسی غیر شیعہ کے ساتھ تجارت میں شریک ہو اور اپنی آمدنی کا خمس ادا کرے جبکہ غیر شیعہ نہ کرے تو اس شیعہ شخص کے لیے اس غیر کے ساتھ مشترک مال کو استعمال کرنےکا کیا حکم ہے؟
جو شیعہ اثنا عشری شخص دوسرے کے ساتھ شراکت (Partnership) رکھتا ہو اگروہ اپنی آمدنی کا خمس اداکرے اور اُس کا شریک اپنی آمدنی کا خمس ادا نہ کرے اور وہ شریک سال کے بعد اُس مال کے ذریعے سرمائے میں شراکت کرے جس کا خمس ادا نہ کیا گیا ہوتو جس شخص نے اپنی آمدنی پر خمس ادا کیا ہو اُس کے لیے مشترک مال (Mutual) کو استعمال کرنے میں کوئی اِشکال نہیں ہے اور ا س میں فرق نہیں کہ وہ خمس نہ دینے والا شراکت دار غیر شیعہ ہو یا شیعہ ہو لیکن خمس نہ دیتا ہو۔