logo-img
رازداری اور پالیسی
اشرف حسین ( 32 Year ) - پاکستان
2 سال قبل

حضرت قاسم (علیہ السلام) کی شادی کے متعلق روایت

"1-دوران عزاداری حضرت قاسم (علیہ السلام) کی شادی کے متعلق روایت پڑھی جاتی ہے تو اس کو پڑھنے اور سننے کا کیا حکم ہے جبکہ معلوم نہیں ہے کہ یہ روایت صحیح ہے یا نہیں ؟ 2۔ مجلس میں میٹھی چیزیں تقسیم کرنے میں کوئی برائی یا خرابی ہے ؟"


۱۔ حضرت قاسم (علیہ السلام) کی اپنے چچا کی بیٹی سے کربلا میں شادی کے متعلق روایت کو پڑھنا جائز ہے اگر پڑھنے کا مقصد گریہ بپا کرنا اور عزاداری قائم کرنا ہو، البتہ اس یقین کے ساتھ نہیں کہ یہ روایت صحیح ہی ہے؛ چونکہ علما میں اس روایت کے سلسلہ میں دو قول ہیں، اور ہر قول والے کے پاس اپنی اپنی دلیلیں اور کتابوں کے حوالے ہیں کہ جن کو کتاب (الذریعۃ الی تصانیف الشیعۃ)میں اس کتاب کے مؤلف شیخ (آغا بزرگ طہرانی) نے پیش کیا ہے۔ ۲۔ مجالس میں میٹھی چیز تقسیم کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

3