logo-img
رازداری اور پالیسی
2 سال قبل

لعان

لِعان کیسے واقع ہوتا ہے؟


Based on opinion آیت اللہ سيد علی سيستانی

مرد عورت پر زنا کی تہمت لگانے یا بچے سے انکار کرنے کے بعد کہے (أشْهدُ باللّه أنّي لمن الصادقين فيما قلتُ من قذفها أو نفي ولدها) (میں اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں بیوی پر زنا کی تہمت لگانے یا بچے سے انکار کرنے میں سچا ہوں) چار بار یہ جملہ دوہرائے گا پھر ایک بار کہے گا (لعنةُ اللّه عليَّ إن كنتُ من الكاذبين) (مجھ پر اللہ کی لعنت ہو اگر میں جھوٹا ہوں) پھر بیوی چار بار کہے گی (أشْهدُ باللّه أنّه لمن الكاذبين في مقالته من الرمي بالزنا أو نفي الولد) (میں اللہ کو گواہ بنا کر کہتی ہوں کہ میرا شوہر مجھ پر زنا کی تہمت لگانے یا بچے سے انکار کرنے میں جھوٹا ہے)، پھر ایک بار کہے گی (إنّ غضب الله عليَّ إن كان من الصادقين) (مجھ پر اللہ کا غضب نازل ہو اگر میرا شوہر سچا ہو تو)۔