ایک سال قبل

طلا ق ِمُبَارَات

طلا قِ مبارات کے شرائط و احکام کیا ہیں؟ اور خلع و مبارات میں کیا فرق ہے؟


حسب رأي آیت اللہ سيد علی سيستانی

طلاقِ مبارات سوائے مندرجہ ذیل تین امور کے تمام شرائط اور احکام کے لحاظ سے طلاقِ خلع ہی کی طرح ہے: 1: طلاق کو مبارات اُس وقت کہتے ہیں جب شوہر اور بیوی دونوں ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہوں جبکہ طلاقِ خلع اُس وقت کہا جاتا ہے جب صرف بیوی اپنے شوہر کو ناپسند کرتی ہوں ليكن شوہر اُس سے نفرت نہ کرتا ہو۔ 2: طلاقِ مبارات میں شرط ہے کہ دیا جانے والا فدیہ بیوی کے مہر سے زیادہ نہ ہو بلکہ احتیاطِ واجب یہ ہے کہ مہر سے کم ہو جبکہ طلاق خلع میں دیا جانے والا مال مہر سے زیادہ بھی ہو سکتا ہے۔ 3: اگر طلاق مبارات کو (بارأتُ) کے لفظ کے ساتھ واقع کیا جائے تو بنا بر احتیاطِ لازم اُس کے بعد صیغہ طلاق کا استعمال کرے، پس یہ کہنا (بارأتُ زوجتي على كذا) کافی نہیں ہوگا جب تک اِس کے بعد طلاق کا صیغہ (فأنتِ طالق أو هي طالق) جاری نہ کرے جبکہ طلاقِ خلع میں طلاق کے صیغے کے بغيرفقط خلع کے لفظ کے ساتھ صیغہ جاری کرنا بھی کافی ہے۔