logo-img
رازداری اور پالیسی
2 سال قبل

احکامِ طلاق

جس عورت کے ساتھ متعہ کیا جائے وہ عدت کا آغاز کب سے کرے گی ؟


Based on opinion آیت اللہ سيد علی سيستانی

جب متعہ کی مقررہ مدت ختم ہوجائے یا شوہر باقی ماندہ مدت بیوی کو ہبہ کردے تو اُس وقت عورت عدت شروع کرے گی پس اگر متعہ کی مدت ختم ہو جائے اور عورت كو علم نہ ہو یا اُس کا شوہر اُسے متعہ کی باقی ماندہ مدت بخش دے اور اُسے خبر ہی نہ ہو اور ایک عرصے بعد اُسے خبر پہنچے کہ شوہر نے فلاں روز اُسے متعہ کی باقی مدت بخش دی تھی اور مثلاً اُس دوران اسے دو حیض آ چکےہوں تو اُس کی عدت ختم شمار ہوگی اور خبر پہنچنے کے بعد اُسے دوبارہ عدت گذارنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

1