logo-img
رازداری اور پالیسی
2 سال قبل

احکامِ ولادت

نومولود کے متعلق شریعت کے کیا احکام ہیں؟


Based on opinion آیت اللہ سيد علی سيستانی

بچّہ پیدا ہونے کے بعد اگر وہ ضررسے محفوظ ہوتو اسے دھونا اور پاک صاف کرنا مستحب ہے، اسی طرح اُس کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہنا مستحب ہے کیونکہ یہ شیطان ِرجیم سے پناہ کا ذریعہ ہے جیسا کہ روایات میں وارد ہوا ہے اس کے علاوہ بچّے کو آبِ فرات اور خاک ِ شفا (تربتِ امام حسین) کی گھٹی دینا اور اُس کا اچھّا نام رکھنا مستحب ہے اور یہ بچّے کا باپ پر حق ہے، اس لیے کہ روایت میں ملتا ہے کہ: (سچا ترین نام وہ ہے جو اللہ کی بندگی کے معنیٰ پر مشتمل ہو اور ناموں میں سے افضل ترین نام انبیا کے نام ہیں) اور آئمہ کے اسما مبارکہ بھی انبيا کے ناموں کے ساتھ ملحق ہیں۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ) سے مروی ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے فرمایا: (جس کے ہاں چار بیٹے پیدا ہوں اور کسی کا نام بھی میرے نام پر نہ رکھے تو اُس نے مجھ پہ جفا کی) لیکن اگر بچّے کا نام محمد ہو تو اُس کو ابوالقاسم کنیت دینا مکروہ ہے۔ آئمہ کے دشمنوں کے نام پر بچّے کانام رکھنا بھی مکروہ ہے۔ علاوہ ازیں ساتویں دن بچّے کے بال مونڈھنا اور ان کے برابر سونا یا چاندی صدقہ کرنا مستحب ہے لیکن کہیں سے کاٹنا اور کہیں سے چھوڑ دینا مکروہ ہے۔

2