فقہا کی ایک جماعت نے شوہر کے اندر مندرجہ ذیل عيوب کے پائے جانے سے بیوی کے لیے خیارِ عيب کو ثابت کیا ہے۔
1: پاگل پن: خواہ شوہر نکاح سے پہلے پاگل ہو یا بعد میں يا نكاح اور ہمبستری کے بعد۔
2: خصیوں کا نکالنا۔
3:خصیوں کا یوں کوٹنا کے ان کا اثر ختم ہوجائے۔
4: کوڑھ۔
5:برص۔
6: اندھاپن۔
اُن فقہا کا کہنا ہے کہ آخری پانچ عيوب اگر نکاح کے بعد وجود میں آئے تو بیوی کے ليے خیارِ عیب ثابت نہیں لیکن آیت اللہ سید علی سیستانی کے نزدیک ان چھ عیوب کے ذریعے بیوی کے ليے خیارِ عیب کا ثابت ہونا ہی محلِ اشکال ہے، پس اگر فسخ کرے تو بنا بر احتیاطِ لازم ازدواجي تعلقات يا دونوں کے جدائی کا کوئی اثر مرتب نہیں ہوتا مگر یہ کہ فسخ کے بعد دوبارہ نکاح یا طلاق کو بھی ملایا جائے ۔