ہمبستری کے وقت مندرجہ ذیل امور مستحب ہیں۔
1: بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا ۔
2:باوضو ہونا، خاص طور پر اگر بیوی حاملہ ہو۔
3: اللہ تعالی سے دعا کرنا کہ اُسے متقی، بابرکت ،نیک و صالح اور صحیح سالم بیٹا عطا کرے ۔
مندرجہ ذیل اوقات و حالات میں ہمبستری کرنا مکروہ ہے ۔
1: چاند گرہن کی رات۔
2: سورج گرہن کے دن۔
3: بوقت زوال سوائے جمعرات کے دن زوال کے وقت مکروہ نہیں ہے۔
4: غروب آفتاب کے وقت مغرب کی جانب سرخی کے زائل ہونے سے پہلے۔
5:طلوعِ فجر کے بعد طلوع آفتاب تک۔
6: ماہ ِمبارک ِرمضان کے علاوہ ہر ماه کی پہلی رات ۔
7: ہر مہینے کی درمیانی اور آخری تاریخ کی رات۔
8: زلزلے، زرد اور سیاہ آندھی کے وقت۔
9: رو بہ قبلہ اور پشت بہ قبلہ ہو کر ۔
10: کشتی میں۔
11: مکمل عریان ہوکر۔
12: احتلام کے بعد اور غسل سے پہلے ۔ایک بار ہمبستری کرنے کے بعد غسل کیے بغیر دوبارہ ہمبستری کرنا مکروہ نہیں ہے۔
13: دورانِ مباشرت بیوی کی شرمگاہ دیکھنا ۔
14:ذکرِ الہی کے علاوہ کوئی گفتگو کرنا ۔
15: كسي دیکھنے یا آواز اور سانسوں کو سُننے والے کی موجودگی میں ہمبستری کرنا چاہے بچہ يا بچی بھی دیکھنے یا سننے والے ہوں تو بھی مکروہ ہے لیکن یہ کراہت تب تک ہے جب تک حرام کا باعث نہ بنے ورنہ جائز نہیں ہے ۔