logo-img
رازداری اور پالیسی
2 سال قبل

غسل کے احکام

كیا جماع کے بعد نماز کے لیے صرف غسل جنابت ہی کافی ہے یا وضو بھی ضروری ہے؟


Based on opinion آیت اللہ سيد علی سيستانی

عورت کے ساتھ جماع (قبل میں ہو یا دبر میں ، منی خارج ہو یا نہ) کی صورت میں نماز کے لیے صرف غسل جنابت ہی کافی ہے اور وضوکی ضرورت نہیں ہے لیکن نعوذباللہ اگر کوئی شخص کسی حیوان یا لڑکے سےبدفعلی کرے اور منی نکل آئے تو نماز اور دوسرے ان کاموں کے لیے جن میں طہارت ضروری ہے صرف غسل ہی کافی ہے اور اگر منی خارج نہ ہو تو پھر اگر اس فعلِ بد سے پہلےاس نے وضو کر رکھا ہو تو صرف غسل ہی کافی ہے لیکن اگر وضونہ کر رکھا ہو تو احتیاطِ واجب کی بنا پر غسل كے ساتھ وضو بھی واجب ہو گا۔