logo-img
رازداری اور پالیسی
2 سال قبل

احکامِ نجاسات

کس کس حیوان کا پیشاب اور پاخانہ نجس ہوتا ہے؟


Based on opinion آیت اللہ سيد علی سيستانی

انسان اور ہر حرام گوشت حیوان جو خون جہندہ (یعنی اگر اس کی رگ کو کاٹیں تو خون اچھل کر باہر آئے) رکھنے والا ہو اس کا پیشاب اور پاخانہ نجس ہے۔ اس بنا پر چوہے ، خرگوش ، بلّی اور چیر پھاڑ کر کھانے والے درندے اور ان جیسے دیگر حیوانات کا فضلہ نجس ہے اور وہ حرام گوشت حیوان جو خون جہندہ نہیں رکھتا مثلاً حرام گوشت مچھلی اور اسی طرح کے چھوٹے حیوانات (جیسے مچھر، مکھّی جو بغیر گوشت کے ہیں) کا فضلہ پاک ہے لیکن احتیاط واجب کی بنا پر ان حرام گوشت حیوانات کے پیشاب سے جو خون جہندہ نہیں رکھتے ضروری ہے کہ اجتناب کیا جائے۔ لیکن حلال گوشت حیوان کا پیشاب و پاخانہ پاک ہے۔ اسی طرح حرام گوشت پرندوں کا فضلہ اور پیشاب پاک ہے جیسے کوّا، چیل، چمگادڑ اور اس جیسے دوسرے پرندے اگرچہ بہتر ہے کہ ان کے پیشاب اور فضلے سے بھی اجتناب کیا جائے۔ اس نجاست خور حیوان کا پیشاب اور پاخانہ جسے انسان کا پاخانہ کھانے کی عادت ہو نجس ہے۔ اسی طرح بکری کا وہ بچہ جس نے سورنی کا دودھ پیا ہو اس کا پیشاب اور پاخانہ بھی نجس ہے (جس کی تفصیل کھانے اور پینے کے احکام میں آئے گی)۔ اس حیوان کا پیشاب اور پاخانہ جس سے انسان نے بدفعلی کی ہو نجس ہے۔

3