ایک ایسا ظرف یا ٹینکی وغیرہ جس کا حجم 36 بالشت مکعب (لمبائی، چوڑائی اور گہرائی) ہو تو ایسے ظرف میں جتنا پانی بھر جائے گا وہ کُر پانی کہلائے گا۔ ایک بالشت تقریباً 22 سینٹی میٹر ہوتی ہے اس بنا پر کم از کم جس ٹینکی کی لمبائی، چوڑائی اور گہرائی میں سے ہر ایک تقریباً (6848.72) سینٹی میٹر ہو اس کا پانی کُر کہلائے گا اور یہ مقدار تقریباً (384) لیٹر کے برابر بنتی ہے۔
اگر ٹینکی کی لمبائی مذکورہ مقدار سے کم ہو لیکن چوڑائی یا گہرائی کے لحاظ سے زیادہ ہو تو لمبائی کا جبران ہو جائےگا اور اُس ٹینکی کے مجموعی حجم کو دیکھا جائے گا۔ اسی طرح اگر چوڑائی یا گہرائی کم ہو دوسری طرف سے جبران ہو سکتا ہے۔ ممکن ہے کہ ٹینکی گول، لمبی یا کسی اور شکل میں ہو، پس ہر صورت میں برتن کا مجموعی حجم معیار قرار پائے گا۔