logo-img
رازداری اور پالیسی
ایک سال قبل

تقلید کے احکام

قصدِ رجائے مطلوبیت کا کیا مطلب ہے؟


حسب رأي آیت اللہ سيد علی سيستانی

قصدِ رجائے مطلوبیت سے مراد یہ ہے کہ کسی فعل کو مستحب سمجھے بغیر فقط ثواب کی خاطر اور اِس امید پر انجام دیا جائے کہ اللہ کے نزدیک اس عمل کا انجام دینا ہی مطلوب ہوگا۔ اسی طرح کسی فعل کو مکروہ سمجھے بغیر ثواب کی خاطر اور اِس امید پر چھوڑ دینا کہ اللہ کے نزدیک اس عمل کا انجام نہ دینا ہی مطلوب ہوگا لہٰذا وہ مستحبابت اور مکروہات جو فقہا رضوان اللہ تعالیٰ علیہم نے مختلف فقہی ابواب میں ذکر کیے ہیں اور ان کا استحباب اور کراہت مضبوط دلیل سے ثابت نہیں ہوسکا ہے ان مستحبات کو انجام دیتے وقت مستحب کی نیت نہیں کر سکتے بلکہ اس امید سے انجام دیں گے کہ شاید یہ مطلوب ہو اور اس پر ثواب ملے گا۔ اسی طرح ان مکروہات کو چھوڑتے وقت مکروہ کو چھوڑنے کی نیت نہیں کریں گے بلکہ اس امید سے چھوڑیں گے کہ شاید ان کا ترک کرنا اللہ تعالیٰ کومطلوب ہو اوراللہ اس پر ثواب دے گا۔ اس صورت میں اگرچہ اس فعل کو انجام دینا یا چھوڑ دینا حقیقت میں مطلوب نہ بھی ہو تب بھی اللہ تعالیٰ اس نیت پر مكلّف کو ثواب عطا فرمائے گا۔

1