امام زین العابدین علیہ السلام کا تعارف
امام زین العابدین علیہ السلام کا تعارف
علی بن حسین بن علی بن ابی طالب (علیہم السلام)،امام سجاد (علیہ السلام) اور زین العابدین (علیہ السلام) کے نام سے مشہور، شیعوں کے چوتھے امام اور امام حسین (علیہ السلام) کے فرزند ہیں، آپ(علیہ السلام) اپنے زمانے میں علي الخیر، علي الاصغر اور علي العابد کے نام سے مشہور تھے۔
امام زین العابدین (ع) کی کنیت:
آپ (علیہ السلام) کی کنیت ابوالحسن، ابوالحسین، ابومحمّد، ابولقاسم اور ابوعبداللّہ ذکر کی گئی ہے۔
امام زین العابدین (ع)کے القاب:
آپ (علیہ السلام) کے مشہور القاب سید الساجدین، زین العابدین، ذوالثفنات سجاد ہیں۔
والد گرامی:
آپ (علیہ السلام) کے والد محترم امام حسین (علیہ السلام) ہے۔ آپ (علیہ السلام) کی والدہ ماجدہ کا نام شہر بانو ہے۔
امام زین العابدین (ع) کی ولادت
آپ (علیہ السلام) کی ولادت با سعادت پانچ (5) شعبان سنہ 38 ھ اور بعض کے مطابق پندرہ (15) جمادی الاولی کو مدینہ منورہ میں ہوئی۔
امام زین العابدین (ع) کی اولاد
تاریخی منابع میں منقول ہے کہ امام زین العابدین (علیہ السلام) کی پندرہ اولادیں ہیں جن میں سے گیارہ ( 11) بیٹے اور چار (4) بیٹیاں ہیں۔
امام زین العابدین (ع) کی انگوٹھی
آپ (علیہ السلام) کی انگوٹھی کا نقش:
"وَما تَوْفِیقِی إِلَّا بِاللَّه"
"خَزِی وَشَقِی قَاتِلُ الْحُسَینِ بْنِ عَلِی"
ترجمہ:
ذلیل خوار ہوگیا قاتل حسین(علیہ السلام)
حکمران:
یزید بن معاویہ (61- 64ہجری)، عبد اللہ بن زبیر (61-73ہجری)، معاویہ بن یزید، مروان بن حَکم، عبد الملک بن مروان (65- 86ہجری)، ولید بن عبد الملک (86- 96ہجری)
امام زین العابدین (ع) کی شہادت
آپ (علیہ السلام) کی شہادت 25 محرم سنہ 95 ھجری قمری کو اموی حاکم ولید بن عبد الملک کے زہر دینے سے ہوئی۔[ دلائل الامامہ، ص192۔ابن شہر آشوب، مناقب علی بن ابی طالب 3/311۔]۔ شہادت کے وقت عمر مبارک مشہور57 سال ہے اور آپ (علیہ السلام) کو جنت البقیح میں دفن کیا گیا۔