روزہ کیوں فرض ہوا

روزہ کیوں فرض ہوا

مولا أمير المؤمنين عليه السلام  نے فرمایا: 
الصيام اجتناب المحارم كما يمتنع الرجل من الطعام و الشراب
روزہ کھانے پینے کی طرح گناہوں سے بھی باز رہنے کا نام ہے
روزہ کیوں واجب ہوا ؟
امام جعفر صادق  نے فرمایا :
البتہ روزے اس لیے واجب کیے گئے تا کہ ان کے ذریعے امیر اور محتاج برابر ہو سکیں،اور وہ یوں کہ امیر کو کبھی بھوک نے چھوا تک نہیں ہوتا کہ اسے إحساس ہو اور وہ محتاج پر رحم کرے،  کیونکہ امیر جب بھی کسی چیز کا ارادہ کرلے تو اسے کر ہی لیتا ہے ۔
پس اسی کے پیش نظر اللہ عز و جل کا ارادہ ہوا کہ اپنی مخلوق میں برابری استوار کرے اور صاحبِ ثروت کو بھوک اور درد کا إحساس دلائے تاکہ وہ کمزور کے لیے نرم ہو جائے اور بھوکوں پر رحم کرے۔
البحار : 53 / 371 / 96 
حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا روزے کے وجوب کی علت بیان کرتے ہوئے فرماتی ہیں کہ :
فرض الله الصيام تثبيتا للإخلاص
اللہ نے روزے اخلاص کی پختگی کے لیے فرض کیے ہیں۔
البحار : 4 / 368 / 96