ابراہیم بن مالک اشتر نخعی متوفی (72ھ) مالک اشتر کے فرزند ہیں، ان کی کنیت ابو نعمان ہے، انہوں نے مختار بن ابی عبید ثقفی کے ہمراہ امام حسین (ع) کے خون کا بدلہ لینے کے لئے اموی حکومت کے خلاف قیام کیا ابراہیم نے جنگ صفین میں امام علی (علیہ السلام) کے لشکر میں اپنے والد کے ہمراہ معاویہ کے ساتھ جنگ کی، واقعہ کربلا و امام حسین (ع) کی شہادت کے بعد وہ قیام مختار سے ملحق ہوئے، امویوں کے خلاف جنگ کی اور عبید اللہ بن زیاد (لعنہ اللہ) کو واصل جہنم کیا۔
Sorry; to use this feature, please download the Almojib app.